راولپنڈی: سابق نون لیگی MPA چوہدری سرفراز افضل گرفتار

November 18, 2020


مسلم لیگ نون کے سابق رکنِ قومی اسمبلی (ایم پی اے) چوہدری سرفراز افضل کو اینٹی کرپشن راولپنڈی نے گرفتار کر لیا۔

سرفراز افضل کے خلاف درج ایف آئی آر کے مطابق سرفراز افضل نے اجازت کے بغیر ہاؤسنگ سوسائٹی کے پلاٹ فروخت کیے جس سے قومی خزانے کو نقصان پہنچا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ سرفراز افضل نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کے پلاٹوں کی خرید و فروخت کر کے شہریوں سے بھاری رقوم لوٹیں۔

ایف آئی آر میں سرفراز افضل کے والد چوہدری افضل خان، چچا ملک غلام رضا، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ آر ڈی اے طاہر میؤ بھی ملزم نامزد ہیں۔

ان کے علاوہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ سمیع اللّٰہ نیازی، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد اعجاز، بلڈنگ انسپکٹر مقصود الحسن سمیت 10 ملزمان بھی ایف آئی آر میں نامزد کیئے گئے ہیں۔