پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے 16 اکتوبر کے گوجرانوالہ جلسے سے قبل پولیس نے مسلم لیگ (ن) راولپنڈی کے رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارنا شروع کر دیے ہیں، جسے پولیس حفاظتی ایکسرسائز کا نام دیا جارہا ہے۔
جلسے سے دو روز قبل پولیس سابق اراکین پنجاب اسمبلی چوہدری سرفراز افضل اور راجا حنیف کے گھروں پر پہنچ گئی۔
مقامی رہنماؤں نے الزام لگایا ہے کہ پولیس چھاپے مار رہی ہے، ہمیں گرفتار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
ترجمان پولیس نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ مذہبی و سیاسی شخصیات کے جان و مال کی حفاظت کے لیے ایکسر سائز ہو رہی ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ پولیس کی جانب سے کسی سیاسی شخصیت کو ہراساں نہیں کیا جا رہا ہے، ایکسر سائز کا مقصد سیکیورٹی و حفاظت کو یقینی بنایا ہے۔
دوسری طرف جنرل سیکریٹری مسلم لیگ (ن) نے پریس کانفرنس میں الزام لگایا کہ 16 اکتوبر کے جلسے سے پہلے حکومت کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے۔