آج سندھ میں کورونا کے1127 مریضوں کی تشخیص ہوئی، 4 انتقال کرگئے، وزیراعلیٰ

November 18, 2020

سندھ میں کورونا وائرس سے مزید 4 افراد انتقال کرگئے، جبکہ صوبے میں 1127 نئے کیسز کی تشخیص ہوئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 11960 نمونے ٹیسٹ کئے گئے جس کے نتیجے میں 1127 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ میں ابتک کورونا کے 1844817 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ اور صوبے میں ابتک 158559 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ آج کورونا کے مزید 404 مریض صحتیاب ہوگئے۔ صوبے میں ابتک 144056 کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ جبکہ آج کورونا کے باعث مزید 4 مریض انتقال کرگئے۔ اس طرح کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 2764 ہوگئی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس وقت 11739 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 11213مریض گھروں اور 5 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیر علاج ہیں۔ جبکہ مختلف اسپتالوں میں 521 مریض زیرعلاج ہیں۔

انھوں نے کہا کہ کورونا متاثرہ 445 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ اس وقت کورونا کے 42 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

انھوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے 1127 کورونا کیسز میں سے 799 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔ جنوبی کراچی میں 320، ضلع شرقی میں311، ضلع وسطی میں 81، ملیر میں 45، ضلع غربی 27 اور کورنگی میں 15مزید کیسز ظاہر ہوئے ہیں۔

صوبے کے دیگر اضلاع میں حیدرآباد97، سجاول 30، شہید بینظیرآباد 20، دادو 18، سکھر17، بدین 16، نوشہرو فیروز 10، شکارپور11، جامشورو11، ٹھٹہ9، لاڑکانہ اور خیرپور 7-7 کیسز، کشمور اور مٹیاری 6 - 6 کیسز، قمبر اور میرپورخاص 5 - 5 کیسز، سانگھڑ 4، عمر کوٹ 3، گھوٹکی 2 اورجیکب آباد میں ایک کیس سامنے آیا ہے۔