کمیٹی میٹنگ میں کورونا کی احتیاط کرتے ہیں مگر عوام کی فکر نہیں، فیصل جاوید

November 18, 2020


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ والے خود تو کمیٹی کی میٹنگ میں بھی کورونا وائرس سے احتیاط کرتے ہیں مگر عوام کی فکر نہیں ہے۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ زبردستی اپنے جلسوں میں عوام کو لاتے ہیں اور زندگیوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر زیادہ خطرناک ہے۔

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ان جلسوں کا کوئی فائدہ نہیں، عوام آپ کو، آپ کے بیانیے کو مسترد کرچکے ہیں۔

فیصل جاوید نے کہا کہ ہوش کے ناخن لیں اور لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں مت ڈالیں۔