عمران مافیاز سے بھتا لے کر عوام کو لوٹنے کی اجازت دیتے ہیں، احسن اقبال

November 18, 2020

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان مافیاز سے بھتہ لے کر عوام کو لوٹنے کی اجازت دیتے ہیں۔

مانسہرہ میںجلسے سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ لوگ جعلی مینڈیٹ لے کر آگئے مگر کوئی بھی دلوں کو نہیں چرا سکتا۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ فیصل آباد میں یہ اناڑی کہہ رہا تھا کہ اسے مانچسٹر بناؤں گا مگر تم نے تو ملک کو ڈبو کر رکھ دیا۔