چینی کمیشن کی تحقیقات کے بعد نوکری سے برطرف افسر سجاد باجوہ کے الزامات

November 18, 2020

چینی کمیشن کی تحقیقات کے بعد نوکری سے برطرف ہونے والے افسر سجاد باجوہ نے چینی اسکینڈل کیس میںوزیر اعظم عمران خان، پرنسپل سیکرٹری اعظم خان اور مشیر احتساب و داخلہ شہزاد اکبر پر شوگر مافیا کو فائدہ پہنچانے کا الزام لگا دیا، جبکہ حکومتی اراکین نے برطرف افسر کے الزامات مسترد کردیے۔

سجاد باجوہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان، پرنسپل سیکرٹری اعظم خان اور مشیر احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے شوگر مافیا کو 400 ارب روپے کا فائدہ پہنچایا۔

شہزاد اکبر نے الزامات کو مسترد کر تے ہوئے کہا کہ ان کا یا وزیر اعظم کا معاملے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

معاون خصوصی برائے احتساب نے کہا کہ وہ سجاد باجوہ کو جانتے بھی نہیں ہیں۔

شہباز گل نے کہا کہ سجاد باجوہ غلط بیانی کر رہے ہیں، کاش یہ ایمان داری معطل ہونے سے پہلے سامنے آتی۔

انہوں نے کہا کہ اگر سجاد باجوہ کی بات درست ہے تو پھر حکومت نے ہر مرحلے پر عدالت میں چینی کمیشن رپورٹ کا دفاع کیوں کیا؟ ایف آئی آر درج کیوں کی؟ کسی کو بچانا ہوتا تو کیا اس کیس کو اتنا آگے تک لے کر جاتے؟