ن لیگ کے سابق ایم پی اے چوہدری سرفراز گرفتار

November 19, 2020

لاہور ( آن لائن ) محکمہ اینٹی کرپشن نے مسلم لیگ ( ن ) کے سابق رکن اسمبلی چوہدری سرفراز افضل کو گرفتار کر لیا، ملزم کا آلہ کار بننے والے راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ سمیت گیارہ افراد پر بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ڈائریکٹر اینٹی کرپشن راولپنڈی کی نگرانی میں سرکل آفیسر زاہد ظہور نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ ملزم کو گرفتار کیا۔