آن لائن ادائیگی کے ذریعے سونا خریدنا

November 20, 2020

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔سونے کی خریدوفروخت ادھارہوسکتی ہے یانہیں ؟میری معلومات کے مطابق نہیں ہوسکتی ۔میں نے چیک کے ذریعے خریداری کا معلوم کیا کہ دکان دار کو سونے کے بدلے چیک دے دیا جائے تو اس کی بھی اجازت نہیں ہے۔اب بتائیں کہ سونے کا سیٹ لینا ہو تو اتنی بھاری رقم آج کل کے حالات میں سنار کے پاس لے جانا کتنا مشکل ہے؟

جواب:۔آپ نے درست سنا ہے۔سونا خریدنا ہو تو معاملہ ہاتھ در ہاتھ ہونا ضروری ہے اور ادھار جائز نہیں ہے۔ آج کل کے حالات کے تناظر میں اگر کیش لے جانے میں خطرات ہوں تو آن لائن بینکنگ کے ذریعے دکان دار کے اکاؤنٹ میں رقم منتقل کی جاسکتی ہے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ دکان دار سونے کی مالیت کے برابر گاہگ کو قرض دے دے اور گاہگ وہی رقم دکان دار کو قیمت میں ادا کردے اور قرضے کے بدلے دکان دار کو چیک دے دے۔