پارلیمانی کورونا کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے، اسد عمر

November 20, 2020


وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے اسپیکر قومی اسمبلی سے درخواست کی ہے کہ پارلیمان کی کورونا کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے۔

اسد عمر کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں پارلیمانی پارٹیوں کے لیڈر مل کر بیٹھیں اور ایسا کوئی حل نکالیں کہ سیاست بھی ساتھ ساتھ ہو اور پاکستان کے عوام کی صحت اور روزگار کو بھی خطرے میں نہ ڈالیں۔

دوسری جانب ترجمان پی ڈی ایم میاں افتخار حسین نے کہا کہ اسپیکر کے اجلاس میں نہیں جائیں گے۔