آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مصری سفیر طارق محمد دخروج کی ملاقات

November 20, 2020


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مصر کے سفیر طارق محمد دحروج نے ملاقات کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور مصری سفیر کی ملاقات میں خطے کی علاقائی سلامتی اور دونوں ملکوں کے درمیان پیشہ ورانہ تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید نے دوران گفتگو کہا کہ پاکستان اور مصر کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مصر کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، مصری سفیر نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

مصری سفیر نے اس موقع پر علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف قرار دیں۔