مریم نواز نے 2018ء کے انتخابات کو کووڈ 18 قرار دیدیا

November 20, 2020

سابق وزیراعظم نوا زشریف کی صاحبزادی اور پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے 2018ء کے عام انتخابات کو کووڈ 18 قرار دے دیا۔

ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ جیسے ماسک کورونا وائرس سے بچاتا ہے، ’ووٹ کو عزت دو‘ کا بیانیہ اور جدوجہد آپ کو کووڈ 18 سے بچاتا ہے۔


انہوں نے کہا کہ صرف کووڈ 18 سے ہی نہیں بچاتا بلکہ مستقبل میں ہونے والی اس جیسی کوششوں سے بھی بچاتا ہے۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ خود کو اور اپنے ووٹ کو بچائیے، ووٹ پر ڈاکا نامنظور ہے۔