خادم حسین رضوی کی اچانک وفات کا سن کر بہت دکھ ہوا، رابی پیرزادہ

November 21, 2020

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ سال شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی رابی پیرزادہ کہتی ہیں کہ خادم حسین رضوی کے کارکنوں نے ہمیشہ ان کے کام کو سراہتے ہوئے ان کے لیے مثبت پیغام جاری کیے ہیں۔تحریک لبیک کے سربراہ 54 سالہ ممتاز عالم دین علامہ خادم حسین رضوی کے اچانک انتقال پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے رابی پیرزادہ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں کہا کہ ’مجھےخادم حسین رضوی صاحب کی اچانک وفات کا سن کر بہت دکھ ہوا۔‘رابی پیرزادہ نے کہا کہ ’خادم حسین رضوی صاحب نے پاکستان اور دینِ اسلام کی خاطرجو کچھ بھی کیا اللّہ تعالیٰ انہیں اس کا اجر دے اور جنت میں ان کے درجات بلند فرمائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ’خادم حسین رضوی صاحب کے کارکنوں نے ہمیشہ میرے بارے میں اچھا لکھا ہے اور ہر اچھے کام میں مجھے سپورٹ کیا ہے۔‘واضح رہے کہ تحریک لبیک کے سربراہ 54 سالہ ممتاز عالم دین علامہ خادم حسین رضوی انتقال کر گئے۔ان کے خاندانی ذرائع نے بتایا کہ وہ گزشتہ چند روز سے بخار میں مبتلا تھے، تیز بخار اور سانس اکھڑنے کی وجہ سے انہیں شیخ زیداسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔