بگ باس لو جہاد کو فروغ دے رہا ہے، کرنی سینا

November 21, 2020

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ٹی وی کے ریئلٹی شو بِگ باس میں یوں تو پہلے بھی محبت کی کئی کہانیاں پروان چڑھی ہیں لیکن اس بار اداکار اعجاز خان اور اداکارہ پوِترا پنیا کے درمیان بڑھتی محبت کی پینگیں ʼکرنی سیناکو سخت ناگوار گزریں۔کرنی سینا نے بِگ باس 14میں ʼلو جہاد کا اینگل تلاش کرتے ہوئے کہا ہے کہ باگ باس ʼلو جہادکو فروغ دے رہا ہے اور اس میں فحاشی دکھائی جا رہی ہے اور اسے فوراً بند کیا جانا چاہیے۔اس بارے میں ابھی تک چینل یا شو کے منتظمین کی جانب سے کوئی ردِ عمل سامنے نہیں آیا ہے۔ ویسے شو کے میزبان اور بولی وڈ کے بھائی جان سلمان خان اور ان کے گھر والے قرنطینہ میں ہیں کیونکہ انکے ڈرائیور اور گھر کے عملے کے دو ارکان کا کورونا کا ٹیسٹ پازیٹیو آیا ہے۔ جہاں تک کام کا تعلق ہے تو سلمان نے حال ہی میں فلم ʼرادھے یور موسٹ وانٹیڈ بھائی کی شوٹنگ مکمل کر لی ہے۔ اور فلم ʼانتم کی شوٹنگ کی تیاریں چل رہی ہیں۔