سرجانی میں جھگڑے کے دوران بھتہ مافیا کا کارندہ ہلاک، ساتھی زخمی

November 22, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سرجانی ٹاؤن میں زیر تعمیر مکان سے لینڈ مافیا کے کارندے بھتہ مانگنے کے دوران علاقہ مکین جمع ہوگئے اور پتھرائو کیا، تاہم فائرنگ سے ایک مبینہ بھتہ خور مارا گیا جبکہ ایک زخمی ہوگیا، واقعہ کی اطلاع پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور صورتحال پر کنٹرول کرتے ہوئے دو افراد کو حراست میں لے لیا،پولیس کے مطابق زیر تعمیر مکان کے مالک نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ اس کے گھر کے باہر لینڈ مافیا کے کارندے بھتہ مانگنے آئے تھے،عبدالرزاق عرف عمران اسپتال میں دوران علاج ہلاک ہوا، پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے جن کا تعلق بھتہ مافیا سے ہے،دریں اثنا لانڈھی فیوچر موڑ کے قریب فائرنگ سے ایک سال کا بچہ احمد شدید زخمی ہوگیا، پرانا حاجی کیمپ ٹمبر مارکیٹ کے قریبلوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے38 سالہ وسیم، اورنگی ٹائون اجتماع گاہ رمضان گوٹھ کے قریبڈکیتی مزاحمت پرفائرنگ سے 18 سالہ سرورزخمی ہوا۔