عمران خان کی نماز پڑھتے وقت کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

November 22, 2020

اسلام آباد ( آن لائن ) وزیراعظم عمران خان کی نماز پڑھتے وقت کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں عمران خان نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ وزیراعظم ہائوس میں نماز پڑھتے ہوئے دکھائی دیئے ۔تصویر کے کیپشن میں عمران خان نے لکھا کہ میرے ایمان نے مجھے سب سے بڑی نعمت سے نوازا ہے اور وہ نعمت یہ ہے کہ اس نے مجھے خوف سے آزاد کیا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ مجھے جن خوف سے آزادی ملی ہے ان میں ناکامی کا خوف، موت کا خوف، روز کھونے کا خوف اور دوسروں کے ذریعے ذلیل و رسوا ہونے کا خوف ہے۔ عمران خان کی اس تصویر کو ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد صارفین کی جانب سے لائیک کیا گیا ہے۔