نواز شریف کا والدہ کی میت کے ساتھ پاکستان آنے کا امکان نہیں، ذرائع اہلخانہ

November 22, 2020

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا والدہ کی میت کے ساتھ پاکستان آنےکا امکان نہیں ہے ۔

نواز شریف کے اہلخانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کے تمام ارکان پارک لین فلیٹس میں جمع ہیں ، فیصلے شہباز شریف سے مشاورت کر کے کیےجائیں گے۔

ذرائع اہل خانہ کا کہنا ہے کہ شریف فیملی نے میت لندن سے لاہور لےجانے کے لیے3 ائرلائنوں سے رابطے کیےہیں تاہم پی آئی اے کی کوئی فلائٹ لندن سے لاہور نہیں جاتی۔

نواز شریف کی بیٹی اسمانواز کا میت لےکر پاکستان جانے کاامکان ہے ، جبکہ بیگم شمیم اخترکی میت 3 گھنٹے بعد ریجنٹ پارک مسجد منتقل کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی والدہ کی میت پاکستان بھجوانے میں 4 دن لگیں گے۔

نواز شریف والدہ کے انتقال پر انتہائی غمزدہ ہیں، جبکہ نواز شریف کو تدفین کے انتظامات پر مشورے کے لیے شہباز شریف کی پیرول پر رہائی کا انتظار ہے۔