امریکا کا پاک افغان تعلقات میں پیشرفت کا خیر مقدم

November 22, 2020

امریکا نے پاک افغان تعلقات میں مثبت پیشرفت کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے اس کا خیر مقدم کیا ہے۔

افغان مفاہمتی عمل میں امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے کہا کہ مفاہمتی عمل میں پیشرفت خطے کے امن و ترقی کو بڑھانے کی موجب ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی وزیراعظم کا دورہ کابل مشترکہ وژن کی طرف ٹھوس قدم ہے۔


امریکی نمائندے خصوصی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور افغانستان میں حملوں کی روک تھام، مضبوط تعلقات، معاشی روابط بڑھانے پر اتفاق پر مبارک باد دیتے ہیں۔

زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ افغانستان میں تشدد میں کمی، جنگ بندی کے لیے کام کرنے کا پاکستان کا عزم سراہتے ہیں۔