برطانیہ، 10 برس کے سخت ترین موسم سرما کی پیش گوئی

November 23, 2020


برطانیہ کے شمالی علاقوں میں آج شب طوفانی ہوائیں چلنے اور بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے دس برس کے سخت ترین موسم سرما کی پیش گوئی کردی ہے جبکہ اسکاٹ لینڈ میں موسم زیادہ سرد رہے گا۔

کرسمس کے موقع پر درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گرنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے کے آخر میں شمالی انگلینڈ میں برفانی طوفان آسکتے ہیں۔