دانیال عزیز کے والد سینئر بزرگ رہنما انور عزیز چوہدری انتقال کرگئے

November 23, 2020

دانیال عزیز کے والد سینئر بزرگ رہنما انور عزیز چوہدری انتقال کرگئے

شکر گڑھ(جنگ نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کے والد انور عزیز چوہدری انتقال کرگئے۔وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے انورعزیز چوہدری کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاہے کہ انور عزیز چوہدری پاکستان کی سیاسی تاریخ کا ایک اہم کردار رہے۔ انور عزیزچودھری سے طویل ملاقاتیں رہیں،انور عزیز سے 1970،1980 کی پاکستان کی سیاسی تاریخ کی کئی کہانیاں سنی۔