جوبائیڈن کو بطور امریکی صدر ابھی تسلیم کرنے کو تیار نہیں، پیوٹن

November 23, 2020


روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ وہ ابھی جوبائیڈن کو بطور امریکی صدر تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہیں۔

روسی صدر پیوٹن نے سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کے کسی بھی رہنما کے ساتھ بات کرنے کو تیار ہیں اور ہر اُس شخص کے ساتھ مل کر کام کریں گے جس پر امریکی عوام کا اعتماد ہے۔

انہوں نے کہا کہ اعتماد اُسی امیدوار کو حاصل ہوگا جس کی جیت کی قانونی طریقے سے تصدیق کی گئی ہو۔

روس کے صدر پیوٹن نے کریملن کی جانب سے جو بائیڈن کو جیت کی مبارک باد نہ دینے کے فیصلے کو ایک فارمیلٹی قرار دیا ہے۔

پیوٹن نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ بائیڈن کو مبارک باد نہ دینے سے دونوں ملکوں کے تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، دونوں ملکوں کے تعلقات پہلے ہی بدترین سطح پر ہیں۔