اسلام آباد: 26 نومبر سے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

November 23, 2020

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے 26 نومبر سے تمام طرز کے تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں26 نومبر سے تعلیمی اداروں، مدارس، یونیورسٹیوں کو بند کردیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں 26 نومبر سے اکیڈمیز اور ٹیوشن سینٹرز کو بند کردیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے یہ بھی کہا کہ آن لائن تعلیم کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ ہاسٹلز میں صرف ایک تہائی طلبا رہ سکیں گے۔

حمزہ شفقات نے یہ بھی کہا کہ ریکروٹمنٹ اور پروفیشنل کے علاوہ تمام طرز کے امتحانات کو بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔