دوحا ایئرپورٹ سے ملنے والے نومولود کے والدین کی شناخت، تعلق جنوبی ایشیا سے ہے

November 23, 2020

قطر کے دوحا ایئرپورٹ سے ملنے والے نومولود کے والدین کی شناخت کر لی گئی، والدین کا تعلق ایشیائی ملک سے بتایا جارہا ہے۔

پبلک پراسیکیوٹر کے مطابق نومولود کے والدین کا تعلق جنوبی ایشیائی ملک سے ہے۔ شناخت ڈی این اے اسکریننگ سے کی گئی۔

ایشیائی شخص نے نومولود کی ولادت سے باخبر ہونے کا اعتراف کرلیا ہے، جبکہ نومولود کو چھوڑ کر بیرون ملک فرار ہونے والی خاتون کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے، جسے 15 سال قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔

دوحا ایئرپورٹ کے واش روم سے نومولود کے ملنے کا واقعہ دو اکتوبر کو پیش آیا تھا۔