نعیم بخاری چیئرمین سرکاری ٹی وی تعینات، نوٹیفکیشن جاری

November 24, 2020

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وفاقی حکومت نے نعیم بخاری کی بطورچیئرمین سر کاری ٹی وی تقرری کی منظوری دیدی ہے۔ وزارت اطلاعات و نشریات نے نعیم بخاری کی بطورچیئرمین سر کاری ٹی وی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نعیم بخاری کو پی ٹی وی بورڈ آف ڈائریکٹر کا انڈیپینڈنٹ ڈائریکٹر بھی تعینات کیا گیاہے اور اس کے بعد ان کی بطور چیئر مین نامزدگی کی گئی ہے۔نعیم بخاری کو تین سال کیلئے چیئرمین سر کاری ٹی وی مقرر کیا گیاہے۔ان کی تقرری کی منظوری وفاقی کا بینہ نے دی ہے۔