روس، 22سالہ نوجوان نے مضبوط ترین انسان کا مقابلہ جیت لیا

November 24, 2020

کراچی (جنگ نیوز) روس کے 22سالہ نوجوان نے سیکڑوں کلو وزن اٹھاکر ملک کے مضبوط ترین انسان کا مقابلہ جیت لیا۔ مقابلے میں پورے ملک کے ایتھلیٹس نے حصہ لیا تھا جب کہ مقابلہ جیتنے کے لیے ہر کھلاڑی کو 4.5کلوگرام وزنی کار اٹھا کر چلنے، رسی سے ٹنوں وزنی ٹرک کو 20 میٹر تک کھینچنے اور 100کلوگرام وزنی ٹائر کو اٹھانے کا ٹاسک دیا گیا تھا۔