فیڈریشن آف رجسٹرڈ سکولز کی جانب سے امتحانات ملتوی کرنے کی مخالفت

November 24, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) فیڈریشن آف رجسٹرڈ سکولز پنجاب نےمیٹرک اور اس سے اوپر کلاسز بند اور امتحانات ملتوی کرنے کی مخالفت کردی۔فیڈریشن آف رجسٹرڈ سکولز پنجاب کے چیئرمین فرید خان بنگش نے کہا ہے کہ ایس او پیز پر سب کو عملدرآمد کرنا چاہئیے لیکن نہم ‘ دہم، انٹر میڈیٹ اور اس سے اوپر تمام کلاسز کے طلباوطالبات سماجی فاصلے،سینٹائزر اور ماسک کے استعمال سمیت تمام حفاظتی اقدامات کے تحت تعلیم جاری رکھ سکتے ہیں ، اسی طرح احتیاطی تدابیر کے ساتھ امتحانات بھی ہوسکتے ہیں ‘اس لئے مڈل تک کلاسز کے بچوں کو چھٹی دے دی جائے اور میٹرک اور اس سے اوپر تمام سکولز ‘ کالجز‘ یونیورسٹیوں و ٹیکنیکل ادارو ں میں ایس او پیز کے تحت تعلیم اور امتحانات کاسلسلہ جاری رکھا جائے۔