صدر مملکت ’کاون‘ ہاتھی کو الوداع کہنے چڑیا گھر پہنچ گئے

November 25, 2020

اسلام آباد (نمائندہ جنگ، اے ایف پی) کمبوڈیا منتقلی سے قبل ’’کاون‘‘ ہاتھی کیلئے میوزک، پھولوں اور دیگر خوشیوں کیساتھ فیئرویل ،خیرباد کہا گیا،صدرمملکت عارف علوی بھی ’’کاون‘‘کو الوداع کہنے گزشتہ روز اسلام آباد چڑیا گھر پہنچ گئے۔

انہوں نے کہا کہ وہ 29 نومبر کو یہاں نہ ہونے کے باعث ہاتھی کوالوداع کہنے آئے ہیں،بیرونی ملک سے آئے ویٹنری ڈاکٹر عامر خلیل نے صدر کو ہاتھی کی کمبوڈیا منتقلی کے متعلق بریفنگ دی،

اس موقع پر صدر مملکت نے کاون ہاتھی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،عارف علوی کا کہنا تھا کہ وہ امید کرتے ہیں کاون کمبوڈیا کی پناہ گاہ میں خوش رہیگا۔

صدر مملکت نے ہدایت دی کہ وزارت ماحولیاتی تبدیلی مارگلہ ہلز نیشنل پارک کی نگہداشت کیلئے مزید اقدامات کرے۔