پی ایچ اے شہر کوخوبصورت بنانے کیلئے تمام وسائل بروئےکارلارہاہے،چئیرمین

November 25, 2020

لاہور(خصوصی رپورٹر)چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بیوٹیفکیشن آف لاہور کے تحت لاہور کو خوبصورت اور دلکش بنانے کیلئے تمام وسائل بروائے کار لارہا ہے۔وائس چیئرمین پی ایچ اے حافظ ذیشان رشید نے کہا کہ پی ایچ اے اور لاہور بینالے امید کرتا ہے کہ بڑے پیمانے پر اہلیان لاہور کو راغب کیا جائے گا۔ پی ایچ اے اور لاہور بینالے نے اس منصوبے کو کامیاب بنانے کیلئے 17 پاکستان کی مشہور آرٹسٹ کو حصہ لینے کے لئے مدعو کیا گیا ہے ۔