لورالائی : منشیات برآمد ہو نے پر ایک شخص گرفتار

November 25, 2020

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)لورلائی سی آئی اے پولیس نے دوران چیکنگ ایک شخص سے منشیات برآمد ہو نے پر گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق سی آئی اے پولیس لورلائی نے گزشتہ روز دوران چیکنگ پنجاب جانے والے مسافر صابر حسین سے 1160 گرام چرس برآمد پر گرفتار کر کے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔