جونیئر ہاکی کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ ہونگے

November 26, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انڈر قومی 16 بوائز ہاکی چیمپئن شپ ایوب ہاکی اسٹیڈیم پشاور میں 28 نومبر سے10 دسمبر تک کھیلی جائے گی ۔ ایونٹ میں شریک تمام کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ لئے جائیں گے۔ ایونٹ میں شریک ہونے والے کھلاڑیوں کی ایف آر سی سرٹیفیکیٹ کی چانج پڑتال کے حوالے سے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے دو رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔