وفاقی محتسب کے تفتیشی افسر کا دورہ جلالپور پیروالا

November 26, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) وفاقی محتسب ملتان آفس کے انوسٹی گیشن آفیسر رانا آصف نذیر نے لوگوں کی شکایات کے ازالہ کیلئے جلال پور پیر والا کا دورہ کیا اور مختلف وفاقی محکموں کے خلاف شکایات کی سماعت کی، انہوں نے گورنمنٹ ہائیر سکنڈری سکول بوائز کا بھی دورہ کیا اور وہاں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی محتسب کے کردار کو اجاگر کیا کہ وفاقی محتسب وہ واحد ادارہ ہے جو بلامعاوضہ انصاف فراہم کرتا ہے۔