ڈاکو شہری سے موٹرسائیکل چھین کر فرار، مزاحمت پر تشدد

November 26, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر ) قصبہ مڑل کا رہائشی عبدالمجید اپنی موٹرسائیکل پر سوار ہوکر گھر جارہاتھا کہ راستہ میں 2 نامعلوم ڈاکوئوں نے روک کر اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل چھین لی، متاثرہ شخص کے مزاحمت کرنے پر ملزمان نے پسٹل کا بٹ مارکر زخمی کردیا اور موٹرسائیکل لیکر فرار ہوگئے، اطلاع پر متعلقہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی کو طبی امداد کے لئے رورل ہیلتھ سنٹر منتقل کرنے کے بعد تفتیش شروع کردی۔