برازیل: بس اور ٹرک کا خوفناک تصادم، 37 افراد ہلاک

November 26, 2020


برازیل کی ریاست ساؤ پولو میں بس اور ٹرک کے خوفناک تصادم کے باعث 37 افراد ہلاک ہوگئے۔

برازیل کی ریاست ساؤپولو کے علاقے تاگوئی میں فیکٹری ملازمین کو لے کر جانے والے بس ہائی وے پرٹرک سے ٹکراگئی۔

حادثے میں 37 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ واقعے کے بعد سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور جائے حادثے سے زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جاچکا ہے۔

رپورٹس کے مطابق بس میں فیکٹری کے 53 ملازم سوار تھے جبکہ حادثے میں بس کا ڈرائیور بچ گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے اب تک حادثے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔