دنیا میں کورونا وائرس سے 14 لاکھ 28 ہزار ہلاکتیں

November 26, 2020


دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 کروڑ 7 لاکھ 90 ہزار 736 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 14 لاکھ 28 ہزار 161 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 72 لاکھ 76 ہزار 811 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 4 ہزار 465 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 4 کروڑ 20 لاکھ 85 ہزار 764 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 68 ہزار 262 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 31 لاکھ 39 ہزار 882 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 50 لاکھ 63 ہزار 561 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 23 ہزار 150 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 78 لاکھ 8 ہزار 59 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 35 ہزار 261 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 92 لاکھ 66 ہزار 705 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 1 لاکھ 70 ہزار 799 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 61 لاکھ 66 ہزار 898 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 38 ہزار 62 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 21 لاکھ 87 ہزار 990 ہو چکی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 50 ہزار 618 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 21 لاکھ 70 ہزار 97 رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 44 ہزار 37 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 16 لاکھ 22 ہزار 632 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات دوبارہ تیزی بڑھنے لگیں، یہاں اس سے اموات 56 ہزار 533 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 15 لاکھ 57 ہزار 7 ہو چکے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 52 ہزار 28 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 14 لاکھ 80 ہزار 874 ہو گئے۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس 37 ہزار 714 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 13 لاکھ 90 ہزار 388 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کولمبیا اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر آ گیا ہے جہاں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 35 ہزار 860 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 12 لاکھ 70 ہزار 991 ہو چکی ہے۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 29 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 5 ہزار 825 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 56 ہزار 67 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 68 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 86 ہزار 490 ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز میں پھر تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 28 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 86 ہزار 198 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 7 ہزار 843 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک بھر میں 43 ہزار 963 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 ہزار 968 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 34 ہزار 392 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔