• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان: کورونا وائرس کیسز 386198، اموات 7843


پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب ان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 28 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا وائرس کے 45 ہزار 999 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 53 لاکھ 43 ہزار 702 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 306 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 40 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 1 ہزار 418 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 86 ہزار 198 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 7 ہزار 843 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک بھر میں 43 ہزار 963 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 ہزار 968 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 34 ہزار 392 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔


سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 67 ہزار 381 ہو چکی ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات 2 ہزار 866 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 16 ہزار 506 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں دیگر صوبوں سے بڑھ کر 2 ہزار 923 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 45 ہزار 828 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 344 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 28 ہزار 555 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 297 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 16 ہزار 942 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 165 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 6 ہزار 403 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 152 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 583 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 96 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

تازہ ترین