کاون کی منتقلی سے قبل وزیراعظم عمران خان سے امریکی گلوکارہ چیر کی ملاقات

November 28, 2020


اسلام آباد (اے ایف پی) کاون ہاتھی کی کمبوڈیا منتقلی سے قبل امریکی گلوکارہ چیر نے ویر اعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔ کئی سالوں سے کاون ہاتھی کیلئے مہم چلانے والی گلوکارہ ہاتھی کی کمبوڈیا منتقلی سے قبل اسے دیکھنے کیلئے اس ہفتے پاکستان پہنچی تھیں۔ وزیر اعظم دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم نے کاون ہاتھی سے متعلق امریکی گلوکارہ کی کاوشوں کو سراہا۔ چیر نے اپنی ٹوئیٹ میں لکھا کہ ان کیلئے کاون ہاتھی کمبوڈیا لے جانے کو ممکن بنانے کیلئے انہوںنے خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ 35 سالہ کاون ہاتھی کی حالت زار پر عالمی سطح پر مذمت کی گئی اور اس نے اسلام آباد کے چڑیا گھر کی پریشان کن حالت کو اجاگر کیا جہاں حالات بہت خراب ہیں۔ مئی میں ایک جج نے تمام جانوروں کو منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔