صوابی: جائیداد کا تنازع 8 جانیں لے گیا

November 28, 2020


خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی کے علاقے چھوٹا لاہور میں جائیداد کے تنازع نے 8 افراد کی جان لے لی۔

ڈی پی او صوابی عمران شاہد کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان زمین کا تنازعہ تھا، جس کےلئے جرگہ بلایا گیا، جہاں دونوں فریقوں کے مابین تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے۔


فائرنگ سے ایک فریق کے تین اور دوسرے فریق کے 5 افراد جاں بحق ہوئے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ مقتولین آپس میں رشتے دار ہیں۔ مزید تفتیش کی جارہی ہے۔