نیشنل انٹیلی جنس کمیٹی کے قیام سے متعلق نوٹیفکیشن جعلی ہے، ترجمان وزارت داخلہ

November 29, 2020

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) وزارت داخلہ نے نیشنل اینٹلی جنس کمیٹی کے قیام سے متعلق نوٹفکیشن کو جعلی قرار دے کر مسترد کر دیا۔

بعض چینلز کی خبروں پر وزارت داخلہ کے ترجمان نے بیان جاری کیا اور واضح کیا کہ نوٹفکیشن جعلی ہے۔

نوٹفکیشن پر جس جوائنٹ سیکریٹری کے دستخط ہیں وہ اب وزارت داخلہ میں نہیں اور تاریخ بھی 8 مارچ 2019 لکھی گئی۔