فرانسیسی سفارتخانے میں شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی

November 29, 2020

راولپنڈی (نمائندہ جنگ)فرانسیسی سفارتخانے کی عمارت میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی۔تھانہ سیکرٹریٹ کے سب انسپکٹراظہرحسین نے بتایاکہ ہفتہ کی رات ساڑھے نوبجے اسلام آبادمیں واقع فرانسیسی سفارت خانہ کے فرسٹ فلورپرواقع کمرہ نمبر10کے اے سی میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی ،اطلاع ملنے پروہ پولیس ٹیم کے ہمراہ موقع پرپہنچ گئے جب کہ اسلام آبادفائربریگیڈکی دوگاڑیاں اسسٹنٹ فائرآفیسرطالب حسین کی قیادت میں موقع پرپہنچ گئیں ،فائربریگیڈکے عملے نے آگ پرقابوپایا اورتقریباً ایک گھنٹہ بعدبلڈنگ کوکلئیرکردیاگیا ۔