افغانستان: خودکش دھماکا، سیکیورٹی فورسز کے 26 اہلکار ہلاک،17 زخمی

November 29, 2020

افغانستان کے صوبے غزنی میں خودکش کار بم دھماکے کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کے 26 اہلکار ہلاک جبکہ 17 زخمی ہو گئے ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق خودکش بمبار کی جانب سے حملے میں آرمی بیس کو نشانہ بنایا گیا جبکہ خودکش حملے کا نشانہ بننے والے بیس پر آرمی کمانڈو بھی تعینات تھے۔

صوبائی گورنر کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ خودکش حملہ غزنی شہر کے علاقے پولیس ڈسٹرکٹ 3 میں پبلک پروٹیکشن یونٹ کے قریب کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ حملے کی ذمے داری تا حال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔