خالد مقبول صدیقی کی عادل صدیقی کے لئے دعا کی اپیل

November 30, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنان اور حق پرست عوام سے سابق صوبائی وزیرعادل صدیقی کی صحتیابی کیلئے خصوصی دعاؤں کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے نجی ہسپتال میں زیرِ علاج سابق رکن رابطہ کمیٹی و صوبائی وزیر عادل صدیقی کی علالت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ایم کیو ایم پاکستان عادل صدیقی کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔