ارمینا خان کو مداح نے شادی کی پیشکش کردی

November 30, 2020

ٹی وی اور فلم کی معروف اداکارہ ارمینا خان نے شادی کی آفر کرنے والے مداح کو دلچسپ جواب دیکر اپنی تعریفوں کے پُل بندھوا دیے۔

سوشل میڈیا پر متحرک ارمینا خان اپنے مداحوں کو جواب بھی دیتی دکھائی دیتی ہیں ، کبھی ان کے رویے پر نالاں بھی دکھائی دیتی ہیں تاہم شادی سے متعلق حالیہ پیشکش پر انہوں نے غصہ کیا نہ ہی برہم ہوئیں، بس سادگی سے منفرد جواب دے کر حیران کردیا۔

الطاف نامی صارف نے ٹوئٹر پر ارمینا خان کو شادی کی آفر کرتے ہوئے لکھا کہ میں آپ سے شادی کرنا چاہتا ہوں جس پر ارمینا خان خاموش نہ رہیں۔

ارمینا نے بھی صارف کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے معذرت کی اور کہا کہ میری شادی ہو چکی ہے۔

خیال رہے کہ فلم ’جانان‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی ارمینہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر رواں سال ویلنٹائینز ڈے کے موقع پر اپنے قریبی دوست کو ’شوہر‘ کہا تھا اور ساتھ ہی شادی کی تصدیق بھی کی تھی۔

ارمینا خان اور فیصل خان دونوں ایک دوسرے کو بچپن سے جانتے ہیں اور دونوں کے درمیان انتہائی خوشگوار اور اچھے تعلقات ہیں۔

منگنی کے بعد سے ہی ارمینا نے متعدد تقاریب پر منگیتر کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کیں اور اپنی محبت کا اظہار کرتی دکھائی دیں تھیں۔