بائیڈن کی کمیونیکیشن ٹیم کے تمام سینیئر عہدوں پرخواتین کی نامزدگی

November 30, 2020

امریکا کے نومنتخب صدر جو بائیڈن کی کمیونیکیشن ٹیم کے تمام سینیئر عہدوں پر خواتین کو نامزد کیا گیاہے۔ امریکا کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کمیونیکیشن اسٹاف کے تمام سینیئر عہدوں پر خواتین ہوں گی۔

اوباما انتظامیہ میں محکمہ خارجہ کی ترجمان رہنے والی Jen Psaki کو وائٹ ہاوس کی پریس سیکریٹری کے عہدے کیلئے نامزد کیا گیا ہے، جبکہ بائیڈن اور کملا ہیرس کی مہم کی ترجمان کیٹ بیڈنگفیلڈ کو وائٹ ہاؤس کی کمیونیکیشن ڈائریکٹر نامزد کیا گیا ہے۔

اس طرح بائیڈن ٹیم کی سینیئر مشیر سائمن سینڈرز کو نو منتخب نائب صدر کملا ہیرس کی چیف ترجمان کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔

بائیڈن کی سابق پریس سیکریٹری الزبتھ الیگزینڈر آئندہ امریکی خاتون اول جل بائیڈن کی کمیونیکیشن ڈائریکٹر ہوں گی۔

کیرین جین وائٹ ہاؤس میں پرنسپل نائب پریس سیکرٹری اور ایشلے ایٹینے نائب صدر کملا ہیرس کی کمیونیکٹر ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز ہوں گی۔

جبکہ پلی ٹوبر وائٹ ہاؤس میں نائب کمیونیکیٹر ڈائریکٹر کے عہدے پر کام کریں گی۔