مریم نواز کی تقریر میں کورونا ایس او پیز کا مذاق اڑایا گیا، فواد چوہدری

November 30, 2020

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بچہ پارٹی گاڈ فادر کی سربراہی میں ابو بچاؤ مہم چلا رہی ہے، مریم نواز کی تقریر میں کورونا وائرس کی ایس او پیز کا مذاق اڑایا گیا۔

فواد چوہدری نے اپنے بیان میںکہا کہ اس سے مریم نواز کی عقل کا اندازہ ہوتا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مریم نواز ماسک نہ پہن کر کیا ثابت کرنا چاہتی ہیں؟

انہوںنے کہا کہ ایسے غیر سنجیدہ اور مغرور لیڈر پاکستان کی قیادت کرنا چاہتے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ خدا کورونا وائرس کے بعد ہمیں اس لیڈرشپ سے بھی پناہ دے۔