موٹروے پولیس کی طرف سے روکنے پر رمیش لال مشتعل، ٹریفک روکدی

December 01, 2020

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) موٹر وے پولیس کی طرف سے روکنے پر پی پی ایم این اے رمیش لال مشتعل ہو گئے اور ٹریفک روک دی، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پی پی ایم این اے کو روکا گیا، کار سڑک کے درمیان کھڑی کر کےاحتجاج کیا،موٹر وے پر ایم 3 جڑانوالہ کے مقام پر رمیش لال نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی جس پر موٹر وے پولیس نے انھیں روک لیا، روکے جانے پر انہوں نے اپنی کاراحتجاجاً سڑک کے درمیان کھڑی کر کے ٹریفک روک دی،وہ جڑانولہ براستہ لاہور موٹر وے لاڑکانہ جا رہے تھے، ذرائع کا کہنا ہے کہ رمیش لال کی کار کو لین وائلیشن پر روکا گیا تھا، جس پر انھوں نے احتجاج کیا،ان کی جانب سے موٹر وے بلاک کرنے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی۔