غزنی بیس حملے میں ملوث ماسٹر مائنڈ کو ہلاک کردیا، افغان فوج کا دعویٰ

December 01, 2020

کابل (اے ایف پی) افغان حکام کا کہنا ہے کہ افغان فورسز نے غزنی کے فوجی اڈے پر حملے کے ماسٹر مائنڈ حمزہ وزیرستانی کو سات دیگر شدت پسندوں کے ساتھ ہلاک کردیا ہے۔

اتوار کو غزنی میں فوجی اڈے پر حملے میں کم سے کم 30 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔

افغان حکام کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حمزہ وزیرستانی کو غزنی صوبے میں ایک فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا۔

وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان کے مطابق غزنی میں ہونے والے دہشت گردی کے حملے کے ماسٹر مائنڈ کو سات دیگر شدت پسندوں کے ساتھ ہلاک کر دیا گیا ہے۔