عادل صدیقی کی اہلیہ، بھائی اور برادر نسبتی بھی’’ کورونا‘‘ سے متاثر

December 01, 2020

کراچی (اعجاز احمد/اسٹاف رپورٹر) ’’کورونا وائرس‘‘ کی وباء کے باعث جہاں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما و سابق صوبائی وزیر عادل صدیقی لقمہ اجل بن گئے، وہیں ان کی اہلیہ اور دیگر قریبی عزیزبھی اس کا شکار ہوکر اس وقت بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

مرحوم کے خاندانی ذرائع کے مطابق کورونا وائرس سے نہ صرف عادل صدیقی متاثر ہوئے، بلکہ ان کی اہلیہ ، بھائی اور برادر نسبتی بھی کورونا وائرس کے متاثرین میں شامل ہیں، جو اس وقت بھی شہر کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔