شہباز، حمزہ کو پیرول میں توسیع نہیں دی جا سکتی، فردوس اعوان

December 01, 2020

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معان خصوصی برائے اطلاعات فردوس اعوان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) صدر شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی مدت میں توسیع نہیں دی جاسکتی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو انسانی ہمدردی پر پیرول پر رہا کیا گیا تھا۔

انھوں نے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ کو پیرول کی مدت میں توسیع نہیں دی جا سکتی۔

انہوں نے بتایا کہ شہباز شریف اور حمزہ کو 5 روز کے پیرول پر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کیا گیا تھا۔

فردوس اعوان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کو پیرول کی مدت میں توسیع کے لیے درخواست نہیں دینی چاہیے تھی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صبر و تحمل سے سارے معاملات دیکھے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی مدت میں توسیع کی درخواست کے معاملے میں اجلاس طلب کرلیا ہے۔