افغانستان میں جنگی جرائم میں ملوث آسٹریلوی فوجیوں کے خلاف کارروائیوں کا آغاز

December 01, 2020

افغانستان میں جنگی جرائم میں ملوث آسٹریلوی فوج کی بربریت کا ایک اور مظاہرہ سامنے آیا ہے، جس میں مارے جانے والے ایک طالبان جنگجو کی مصنوعی ٹانگ میں شراب نوشی اور اس کے ساتھ رقص کرنے کی تصاویر سامنے آگئیں۔

برطانوی اخبار کے مطابق تصاویر افغانستان کے صوبے ارذگان میں آسٹریلوی بیس میں قائم ایک غیرقانونی بار کی ہیں، جہاں آسٹریلیا کا حاضر سروس سینیئر اہلکار مصنوعی ٹانگ میں شراب نوشی کرتا نظر آرہا ہے۔

جبکہ دوسری تصویر میں دو اہلکار مصنوعی ٹانگ کے ساتھ رقص کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

افغانستان میں جنگی جرائم میں ملوث ان آسٹریلوی فوجیوں کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔