جرمنی، معمر شہری نے متعدد افراد کو گاڑی سے کچل دیا، 4 ہلاک

December 02, 2020

برلن (جنگ نیوز )جرمنی کے مغربی شہر میں ایک گاڑی سے متعدد افراد کو کچلنے کا واقعہ پیش آیا جس میں 4افراد ہلاک اور 15سے زائد زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق ایک 51سالہ شخص نے اپنی کار سے متعدد افراد کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 4افراد ہلاک ہوگئے ان میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔