قونصل جنرل جاپان کا کراچی سرکلر ٹرین پر سفر، پہیہ چلنے پر خوشی کا اظہار

December 02, 2020

کراچی (افضل ندیم ڈوگر)قونصل جنرل جاپان توشی کازو ایسومورا نے کراچی میں سرکلر ریلوے منصوبے کا دورہ کیا اور سالوں بعد کے سی آر کا پہیہ چلنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ 4سال سے زائد عرصے سے کراچی میں قونصل جنرل جاپان تعینات مسٹر توشی کازو ایسوموراگزشتہ شام کراچی سٹی ریلوے اسٹیشن پہنچ گئے اور روانگی کیلئے تیار کراچی سرکلر ٹرین کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ٹرین کی تصاویر بنائیں۔